مٹیاری: قومی شاہراہ پر ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، 4 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹریلر مسافر وین پر الٹ گیا، ٹریلر الٹنے سے وین میں سوار 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وین میں سوار 7 افراد دب گئے، جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے، دبے افراد کو نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ٹائر پھٹنے کی وجہ سےٹریلر الٹ گیا۔
مسافر وین سکھر سے حیدرآباد جارہی تھی، وین میں 15سے زائد مسافر سوار تھے، وین کے اگلے حصے میں موجود مسافر محفوظ رہے اور وہ باہر نکل آئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔