Islam Times:
2026-07-24@02:05:24 GMT

تہران کی تازہ ترین تصویریں

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

ایران دشمن قوتوں کے پروپیگنڈا کے برعکس داخلی سلامتی، ملکی دفاع اور قومی یکجہتی قائم و دائم ہے۔ دارالحکومت تہران  کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی اپیلیں ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

تہران کی تازہ ترین تصویریں

تہران کی تازہ ترین تصویریں

تہران کی تازہ ترین تصویریں

تہران کی تازہ ترین تصویریں

تہران کی تازہ ترین تصویریں

تہران کی تازہ ترین تصویریں

تہران کی تازہ ترین تصویریں

تہران کی تازہ ترین تصویریں

اسلام ٹائمز۔ عالمی طاقتوں کے خلاف اصولی اور عملی قیام، مظلومین جہان کی حمایت اور امریکی دھمکیوں کے آگے نہ جھکنے کی پاداش میں انسانی تاریخ کی ہر طرح کی غیر انسانی پابندیوں کے بعد تلخ ترین حالات میں پریشانیوں اور سختیوں کا شکار ایرانی عوام مہنگائی اور کرنسی کی قیمت کم ہونے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، حکومت اقدامات کر رہی ہے، تاجر آواز اٹھا رہے ہیں، انتظامیہ مذاکرات کر رہی ہے۔ لیکن ایران دشمن قوتوں کے پروپیگنڈا کے برعکس داخلی سلامتی، ملکی دفاع اور قومی یکجہتی قائم و دائم ہے۔ دارالحکومت تہران  کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی اپیلیں ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے سیاسی گروپ کی رپورٹ کے مطابق  ملک دشمن اور انقلاب مخالف عناصر سے وابستہ ذرائع ابلاغ اور نیٹ ورکس کی جانب سے سڑکوں پر آنے اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کی متعدد اپیلوں کے باوجود دارالحکومت میں کسی بھی قسم کا قابلِ ذکر اجتماع یا سرگرمی موجود نہیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تہران کی تازہ ترین تصویریں

پڑھیں:

مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے آنے والی کمی سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اجزا چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے طویل المدتی اثرات دماغی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں تقریباً 13 ہزار بالغ افراد کی آٹھ برس تک نگرانی کی گئی۔ تحقیق کے دوران کم یا بغیر کیلوریز والی مٹھاس کے سات عام اجزا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسپارٹیم، سیکرین، ایسی سلفیم کے، اریتھریٹول، زائیلیٹول، سوربیٹول اور ٹیگاٹوز شامل تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 191 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کرتے تھے، جو تقریباً ایک کین ڈائٹ سوڈا میں موجود ایسپارٹیم کے برابر مقدار ہے، ان میں کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں کمی کی رفتار 62 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

اسی طرح درمیانی مقدار میں مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں بھی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ نمایاں رہا، جہاں یہ شرح کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق یہ تعلق 60 سال سے کم عمر افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا، کیونکہ یہ افراد عام چینی کے بجائے مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سات میٹھے اجزا میں سے صرف ٹیگاٹوز ایسا جز تھا جس کا ذہنی صلاحیتوں میں تیز رفتار کمی سے واضح تعلق سامنے نہیں آیا، جبکہ باقی چھ اجزا اس خطرے سے منسلک پائے گئے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، یونیورسٹی آف ساؤ پالو سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا کیمی سوئیموتو نے کہا کہ مصنوعی مٹھاس کو عموماً صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی میٹھے اجزا طویل عرصے تک استعمال کیے جانے کی صورت میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی مٹھاس عام طور پر ڈائٹ سوڈا، فلیورڈ واٹر، انرجی ڈرنکس، دہی اور دیگر کم کیلوریز والی پراسیسڈ غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ مصنوعی مٹھاس ہی براہِ راست یادداشت میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ ان کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق اور مختلف متبادل میٹھے اجزا کے اثرات جانچنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا