ایم پی اے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
( سٹی42) سوات میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران نے بڑا ایکشن لے لیا۔
کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے
تفصیلات کے مطابق بھرے بازار میں ایم پی اے علی شاہ نے ٹریفک پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا، ٹریفک پولیس اہلکار عزت علی کے مطابق ایم پی اے علی شاہ نے نہ صرف تھپڑ مارے بلکہ دھکے بھی دیے،واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں تشدد کے ساتھ ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو گالیاں دیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔
پنجاب حکومت کا اس سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ
واقعے کو وردی کی تذلیل اور قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے،ٹریفک اہلکار عزت علی نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ عوامی نمائندے قانون کے تابع ہیں یا قانون سے بالاتر؟
خوازہ خیلہ بازار میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران نےا ایکشن لیتے ہوئے تحریک انصاف کے MPA علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے خلاف FIR درج کر لی ہے۔
سوات
لاہور کا موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی قیمتیں دگنی ہوگئیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ایم پی اے ٹریفک پولیس اہلکار ایم پی اے ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک پولیس اہلکار ایم پی اے ٹریفک پولیس اہلکار ایم پی اے علی شاہ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔