کٹھوعہ، ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ سے بھارتی فورسز کا اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
واقعے کے بعد ریلوے اسٹیشن کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس اور ریلوے حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جس کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور ریلوے سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔ واقعے کے بعد ریلوے اسٹیشن کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس اور ریلوے حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریلوے اسٹیشن
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔