Jang News:
2026-07-24@06:16:11 GMT

کراچی: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، شہری زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

کراچی: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، شہری زخمی

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں ایک ڈاکو اور شہری زخمی ہوا، ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوا، فائرنگ کے دوران ایک شہری بھی شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا، واقعہ سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے، ہلاک ڈاکو سے اسلحہ، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل ملی ہے، دوران مقابلہ ہلاک ڈاکو کے فرار 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی شہری کی شناخت 22 سال کے جنید کے نام سے ہوئی، زخمی شہری کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا