عدالتی حکم نظر انداز، انتظامیہ برنس روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے ضلع ساؤتھ میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان چوک ،اکبر روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ اور صدر ایمپریس مارکیٹ کی درجنوں دکانیں سیل کردیں لیکن برنس روڈ پر ہوٹل مافیا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ،برنس روڈ کے رہائشیوں کے ایک وفد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہماری تمام سڑکوں اور گلیوں پر ہوٹل مافیا کا قبضہ ہو گیا ہے اور لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے خواتین نے پریشانیوں کے باعث رات کو اپنے گھروں سے نکلنا بند کر دیا ہے کمشنر کراچی ،اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس و بلدیاتی اداروں کو نہ جانے کیوں برنس روڈ پر تجاوزات نظر نہیں آتیں پورے شہر میں سڑک اور فٹ پاتھوں پر کرسیاں لگانے والے ہوٹلوں اور چائے خانوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے لیکن کمشنر کراچی سمیت پوری انتظامیہ نے برنس روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ہوٹل مافیا کو علاقہ پولیس کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے جس پر علاقے کے مکینوں میں شدید غمِ وغصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے ،پرنس روڈ پر ہوٹل مافیا کے کارندوں اور علاقہ مکینوں میں جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے تصادم کی شکل اختیار کر سکتے ہیں علاقے کے مکینوں نے کمشنر کراچی سے درخواست کی ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کی کوشش کریں اور برنس روڈ سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کروائیں کیونکہ ہوٹل والوں نے علاقے کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برنس روڈ پر
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔