ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر نتیجے میں پیش آیا۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پہنچیں اور جاں بحق بچے کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔جہاں متوفی کی شناخت 15 سالہ کامل ولد کلیم اللہ کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ حادثے کے بعد فرار ڈرائیور کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔