Jasarat News:
2026-07-24@03:53:56 GMT

بالوں کا گرنا عام مسئلہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

موسم سرما کے ساتھ ہی بالوں کا گرنا ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ بن جاتا ہے۔گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں بال زیادہ جھڑتے ہیں اور یہ شکایت تقریباً ہر عمر کے افراد کو رہتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی پہلی اور واضح وجہ خشک موسم ہے۔موسم سرما کی ٹھنڈی، خشک ہوا نہ صرف جلد بلکہ کھوپڑی کی نمی بھی چھین لیتی ہے۔جب کھوپڑی خشک ہو جاتی ہے تو خشکی پیدا ہوتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو کمزور کر کے جھڑنے کا باعث بنتی ہے۔اس دوران اکثر لوگ خشکی سے نجات کے لئے روزانہ یا ضرورت سے زیادہ تیل لگانا شروع کر دیتے ہیں۔لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ طریقہ مسئلہ مزید بڑھا سکتا ہے۔بہت زیادہ تیل لگانے سے کھوپڑی پر فنگس کی افزائش بڑھتی ہے، جس سے خشکی اور ٹوٹ پھوٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔ماہرین کی رائے ہے کہ تیل شیمپو سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے لگانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور کھوپڑی کو چکنا رکھنے کے بجائے مناسب نمی فراہم کرتا ہے۔سردیوں میں گرم کپڑے، ٹوپی، اسکارف اور کمبل کا استعمال بھی بالوں پر رگڑ پیدا کرتا ہے۔رگڑ سے بال الجھتے، خشک ہوتے اور آخرکار ٹوٹنے لگتے ہیں۔اسی لئے رات کو سوتے وقت ریشمی یا نرم کپڑے کی ٹوپی پہننے کی تجویز دی جاتی ہے تاکہ رگڑ کم ہو اور بالوں کی سطح محفوظ رہے۔ماہرین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ روئی یا سخت مٹیریل والی ٹوپیاں زیادہ نقصان کرتی ہیں۔ایک اور اہم وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے۔سردیوں میں لوگ کم دھوپ میں نکلتے ہیں اور سورج کی روشنی بھی نسبتاً کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہونے لگتی ہے۔وٹامن ڈی کی کمی بالوں کے جھڑنے کو تیز کرتی ہے۔اگر بال غیر معمولی تیزی سے جھڑ رہے ہوں تو وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروانا اور ڈاکٹر کے مشورے سے دوا لینا بہتر تصور کیا جاتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بال گرنا ایک قدرتی عمل ہے، لیکن جب اس کے ساتھ دیگر عوامل شامل ہو جائیں تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔غذائیت کی کمی بھی اس مسئلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔آئرن، زنک، اومیگا تھری اور وٹامنز کی کمی سے بال کمزور پڑ جاتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ سردیوں میں بالوں کی صحت برقرار رکھنے کے لئے موسم کے مطابق غذاؤں کا استعمال فائدہ مند ہے۔موسمی پھل جیسے کینو، مالٹے، امرود اور سبز سبزیاں، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جو کھوپڑی کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈز مچھلی، بادام، اخروٹ اور السی میں پائے جاتے ہیں، جو بالوں کی مضبوطی اور چمک بڑھاتے ہیں۔ماہرین کی تجویز ہے کہ سردیوں میں شیمپو کا استعمال کم سے کم رکھا جائے، اور بال بہت زیادہ گرم پانی سے نہ دھوئے جائیں۔یہ بعض اوقات ہارمونز، تھائیرائیڈ یا دیگر طبی مسائل کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن خوراک، مناسب نگہداشت اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ سردیوں میں بالوں کا گرنا واضح حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔سردی اگر بالوں کا امتحان ہے تو تھوڑی سی توجہ کے ساتھ اس امتحان میں کامیابی بھی ممکن ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سردیوں میں ہے ماہرین بالوں کا بالوں کی وٹامن ڈی کے ساتھ کی کمی

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33  ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط  بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے  کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ