رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ عید الفطر کب متوقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
ماہرین فلکیات نے سال 2026 کے اہم اسلامی اور سرکاری مواقع کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں رمضان المبارک عید الفطر اور عید الاضحیٰ شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم رمضان 19 فروری کو ہو گا، جبکہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔ اسی طرح، ذوالحج 17 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے اور سائنسی بنیادوں پر عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، لہٰذا تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2026 میں تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی جن میں یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عید الفطر
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔