اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا التواکیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260105-08-26
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا التواکے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرے میں اسلام آباد کے عوام مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ہوری کرتے ہوئے اسلام آباد میں الیکشن کرائے، کسی کو اسلام آباد کے شہریوں کے آئینی و جمہوری حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدر، تاجر رہنما کاشف چودھری، چودھری ساجد اقبال گجر، ہما ایوب، راؤ جاوید اختر، میاں رمضان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے عوام کو ان کے جمہوری حق سے محروم رکھنے کے لیے حکومت سازش کر رہی ہے، حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی یقینی ہار نظرآ رہی ہے، بلدیاتی انتخابات کا التوا عوام اور اسلام آباد سے دشمنی ہے، نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ ایک ہی بیوروکریٹ اسلام آباد کے سیاہ وسفید کا مالک بنا ہواہے، اسلام آباد کے عوام تعلیم، صحت، سیوریج، پینے کے پانی، ٹریفک اور بجلی جیسے مسائل میں گھرے ہیں، اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کو بنیادی سہولیات سرے سے دستیاب ہی نہیں جبکہ اسلام آباد کے سیکٹرز میں عوام سہولیات سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے ایک سال میں 1200 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، آئین کے اندراسلام آباد کی حیثیت ایک صوبے کی ہے، جس شہر نے 12 سو ارب کا ٹیکس جمع ہو کیا اس کا این اہف سے ایوارڈ میں حصہ نہیں بنتا؟نصراللہ رندھاوا کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کرپشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بن چکا ہے، الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد قانونی طور پر بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہو سکتی، اگر انتخابات ملتوی ہوئے توہم سمجھیں گے کہ الیکشم کمیشن بھی اس سازش کا حصہ ہے، الیکشن ملتوی ہوئے تو جماعت اسلامی ہر قدم اٹھائے گی، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرائے، اسلام آباد کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم عوامی حقوق پر ڈاکہ ہے، اسلام آباد کے ٹک ٹاکر چیف کمشنر کو برطرف کر کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں، عوامی نمائندوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد مسائلستان بن چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات کا نصراللہ رندھاوا اسلام ا باد میں اسلام ا باد کے جماعت اسلامی نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔