Jasarat News:
2026-07-24@01:41:10 GMT

بلوچستان اور سندھ کے دکھ ایک جیسے ہیں‘عبدالمجید بادینی

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر وجعفرآباد سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی نے کہا ہے کہ بلوستان اورسندھ کے دکھ ایک جیسے ہیں۔دونوں صوبے قدرتی وسائل سے مالامال مگرعوام محرومیوں غربت وافلاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے عوام غیرت مند اورمحب وطن ہیں۔ حالات کی تبدیلی اوراپنے حقوق کے لیے عوام کو بیدار ہونا پڑے گا،گلے سڑے نظام اور قیادت کی تبدیلی سے ہی بہتری آسکتی ہے۔ ہرطرف ظلم ونانصافی کادور دورہ ہے یہی وجہ ہے کہ بدل دو نظام کا نعرہ اب عوام کی دلوں کی آواز بن چکا ہے۔وڈیرہ شاہی مادی وسائل اوروی آئی پی کلچر کوئی اہمیت نہیں رکھتے حق کے غلبہ کے لیے محنت اور ہرقربانی کے جذبہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل جماعت اسلامی سندھ کے دورے کے موقع پر کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی امانت دیانت وخدمت کا نام ہے۔ہم کو جعفرآباد میں علاقے کے روایتی سیاستدانوں، سرداروں وجاگیرادروں کے مقابلے میں کامیابی صرف اللہ کی مدد اورعوام کی محبت کا نتیجہ ہے کیونکہ ہم اس ذمے داری کو اپنے آپ کو ہرووٹر کا خادم اورنوکرسمجھہ کرسرانجام دے رہے ہیں ہروقت اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں یہ خوف خد ااور جماعت اسلامی کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ہمارے لیے دنیاوی چیزیں کوئی اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ فنا ہونے والا ہے۔ 8فروری کو یوم تشکر منائیں گے ، جعفرآباد میں جلسہ منعقد کر رہے ہیں جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اورسابق امیرسراج الحق ودیگر صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری ،مرکزی آڈیٹر بشیر احمد، سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیر علی جمالی جبکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا محمد اسماعیل مینگل، محمد یوسف منگریو،خاوند بخش مینگل آصف بھنگرودیگر احباب بھی ساتھ موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار