امریکی پراسیکیوٹرز کا دعویٰ ہے کہ مادورو نے اپنے دور حکومت میں ملک کو منشیات کے کارٹیلز کا اڈہ بنا دیا تھا۔ اتوار کی شام مادورو کو خصوصی طیارے سے نیویارک لایا گیا تھا اور براہ راست شہر کی ایک انتہائی محفوظ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی افواج کے ہاتھوں گرفتار وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو آج مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان پر منشیات کی عالمی اسمگلنگ اور دہشت گردی کی سرپرستی کے سنگین الزامات زیر سماعت آئیں گے۔ امریکی پراسیکیوٹرز کا دعویٰ ہے کہ مادورو نے اپنے دور حکومت میں ملک کو منشیات کے کارٹیلز کا اڈہ بنا دیا تھا۔ اتوار کی شام مادورو کو خصوصی طیارے سے نیویارک لایا گیا تھا اور براہ راست شہر کی ایک انتہائی محفوظ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکی خصوصی فورسز نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس پر حملہ کرکے مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد دونوں کو فوری طور پر امریکا منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب بروکلین کے حراستی مرکز کے سامنے سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے، جنہوں نے امریکی مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے صدر مادورو کے حق میں نعرے لگائے اور امریکی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مادورو کو

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم