data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لکی مروت میں بیگوخیل سڑک پر ناورخیل موڑ کے قریب لکی سیمنٹ فیکٹری کی ایک گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کی گاڑی گاؤں بیگوخیل سے لکی سیمنٹ فیکٹری کی جانب جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی کے پرخچے دور دور تک بکھر گئے اور قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں لکی سیمنٹ فیکٹری کا ایک ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 4 افراد کا تعلق بھی لکی سیمنٹ فیکٹری سے بتایا جا رہا ہے ۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو 1122 لکی مروت کی امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر لکی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایم ایس لکی سٹی اسپتال ڈاکٹر کفایت اللہ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام طبی عملہ الرٹ ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیکٹری کی کے مطابق جا رہی

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران