پاراچنار کے وفد کا مجلس وحدتِ مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ، اسلام آباد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
وفد نے مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی صاحب سے ملاقات کی اور شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عمائدینِ پاراچنار کے ایک وفد نے مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ، اسلام آباد کا دورہ کیا، شہدائے راہِ ولایت و یکجہتی کراچی دھرنے کا سال مکمل ھونے پر تعزیت اور اظہارِ یکجہتی و ہمدردی کی۔ کراچی میں مظلومینِ پاراچنار کے حق میں گزشتہ سال ھونے والے پُرامن دھرنے کے دوران پولیس کی ظالمانہ فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے دو عظیم شہداء سید شبیہ حیدر زیدی اور سید علی رضا رضوی کی پہلی برسی کے موقع پر پاراچنار کے معزز عمائدین پر مشتمل ایک وفد نے، جس کی قیادت محمد حسین شیرازی کر رھے تھے، مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔
وفد نے مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی صاحب سے ملاقات کی اور شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر سید محمد حسین شیرازی، پروفیسر شبیر حسین بنگش، بشیر بابو، سید انور حسین، کربلائی ارشاد حسین، الطاف حسین، سید تاجر حسین، صادق حسین سمیت دیگر معزز عمائدین بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلمین پاکستان کے پاراچنار کے وفد نے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ