data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملکی سیاسی صورتحال میں عوامی سطح پر رابطہ بڑھانے کے لیے ایک بڑی مہم کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے لاہور تک جی ٹی روڈ کے ذریعے عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مہم کا مقصد عوام کو تحریک کے مؤقف سے آگاہ کرنا اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے براہِ راست پیغام پہنچانا ہے۔ تحریک کی قیادت اس سفر کے دوران مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات اور استقبال کی تقریبات میں شرکت کرے گی جب کہ لاہور میں 2 روزہ قیام کے دوران سیاسی و عوامی نوعیت کی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اسلام آباد سے روانہ ہو کر جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گی، جہاں مختلف مقامات پر کارکنان اور حامیوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ اس عوامی مہم کے دوران گجرات، گجرانوالہ اور شاہدرہ میں باقاعدہ استقبالی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ لاہور میں داخلے کے موقع پر بھی بڑے استقبال کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ان اجتماعات میں تحریک کی قیادت خطاب کرے گی اور آئینی حقوق، جمہوری اقدار اور موجودہ سیاسی حالات پر اپنا مؤقف واضح کرے گی۔

لاہور پہنچنے کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی کرے گی، جہاں منتخب نمائندوں سے ملاقاتوں اور آئینی معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پارلیمانی سطح پر آئین کے تحفظ اور جمہوری عمل کی بحالی سے متعلق نکات اجاگر کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک کے رہنما لاہور میں تاریخی اور مذہبی مقامات پر بھی حاضری دیں گے، جن میں مینار پاکستان اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری شامل ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان لاہور میں 3 روز قیام کرے گی، جس دوران مختلف تقریبات، اجلاسوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا جائے گا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے تحریک اپنی سیاسی حکمت عملی، آئندہ کے لائحہ عمل اور آئین کے تحفظ کے حوالے سے موقف کو مزید واضح کرے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ تحریک کا آج ہونے والا اجلاس اس عوامی رابطہ مہم کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گا، جس کے بعد اس منصوبے پر عملی پیش رفت شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی مجوزہ قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ ککے مطابق قومی مذاکراتی کمیٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کر کے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم تحریک کی قیادت نے اس دعوت کو قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک کو دعوت نامہ موصول تو ہوا، مگر مشاورت کے بعد کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے اور آئندہ کسی بھی قسم کے مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے ہوں گے۔ تحریک کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں آئینی نکات پر واضح اور اصولی مؤقف ضروری ہے، جس کے لیے عوامی رابطہ اور سیاسی دباؤ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد کہنا ہے کہ لاہور میں کی قیادت میں شرکت اور آئین کہ تحریک ذرائع کے کرے گی

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن