پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اورعوامی مسائل کے حل میں مصرو ف ہے،راول شرجیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260105-11-8
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اورصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے یہ بات انھوں نے راول ہاوس ٹنڈوجام میں صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے حلقے میں عوامی مسائل جاننے کے لیے لگائی کھولی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ جو آفسر عوام کے مسائل کو حل نہیں کرے گا یا نھیں حل کرنے دیر لگائے گا یا رشوت طلب کرے گا اس کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا ٹنڈوجام سمیت پورے حلقے میں ریکارڑ ترقیاتی کام کرائے گے ہیں ٹنڈوجام شہر کی تقریبا تمام گلیاں اور سڑکیں پیور بلاک سے پختہ کیا جارہیں ہیں اور نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے انھوں نے کہا صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن خود اس کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور ہدایت دیتے رہتے ہیں انھوں نے کہا پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہی اس کامقصد اور ذمے داری ہے اس موقع پر تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین اور کونسلر موجود تھے اور مختلف محکموں کے آفسران موجود تھے انھوں نے عوام کی شکاتیں سن کر موقع پر ہی ان کو حل کرانے کے لیے احکامات جاری کیے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انھوں نے کہا
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔