بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی دوغلی پالیسی اور مجرمانہ خاموشی سب پر عیاں ہو چکی ہے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم حق خودارادیت کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار، کہا 5 جنوری اقوام متحدہ کی وہ تاریخی یاد دہانی ہے جب کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 77 سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کو جائز حق سے محروم رکھنا بدترین ظلم اور ناانصافی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع خطہ اور 7 دہائیوں سے حل طلب عالمی مسئلہ ہے، کشمیری عوام عالمی وعدے کی تکمیل کے لیے اقوامِ متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے
یہ انتظار اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کے ضمیروں کو جھنجھوڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر اس وقت بے بسی اور مظلومیت کی ایسی تصویر ہے جو عالمی انصاف کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔
بھارتی مظالم نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں آزادی سلب ہے، طاقت کے زور پر حق خودارادیت کو کچلنے کی بھارتی کوششیں عالمی قوانین اور جمہوری اصولوں کی نفی ہیں۔
پنجاب حکومت کا اس سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ
بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی دوغلی پالیسی اور مجرمانہ خاموشی سب پر عیاں ہو چکی ہے، پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا اصولی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بھرپور حامی رہا ہے اور ہمیشہ حمایت جاری رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔