بدنام زمانہ بٹ کوائن ہیکر کی قبل از وقت رہائی، ٹرمپ کے شکرگزار
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چوری کرنے والے بدنام زمانہ ہیکر ایلیا لیچٹن اسٹائن کو پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے کے صرف ایک سال بعد ہی رہا کر دیا گیا۔
لیچٹن اسٹائن نے اپنی رہائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے فرسٹ اسٹیپ ایکٹ کی بدولت مجھے قبل از وقت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، میں جلد از جلد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے امریکی میڈیا ادارے سی این بی سی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایلیا لیچٹن اسٹائن اپنی سزا کا خاطر خواہ حصہ کاٹ چکا ہے اور اب اسے قوانین اور بیورو آف پرزنز کی پالیسی کے مطابق ہوم کنفائنمنٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرسٹ اسٹیپ ایکٹ ایک فوجداری اصلاحاتی قانون ہے جو 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت قیدیوں کو بہتر رویے اور دیگر شرائط پر جلد رہائی اور ارنڈ ٹائم کریڈٹس کی سہولت دی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :