ویب ڈیسک: پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں ایک دوسرے کی مکمل حمایت، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ ہوئے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدارت کی،  مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے

 مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان نے ’ایک چین پالیسی‘ کے تحت تائیوان، سنکیانک، تبت، ہانگ کانگ، جنوبی بحیرہ چین اور چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، چین نے پاکستان کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

 ڈائیلاگ میں دونوں ممالک کی دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے حوالہ سے تقریبات کرنے کا اعلان کیا گیا، اقدام کا مقصد دونوں ممالک میں نسل در نسل دوستی کو مزید مضبوط اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور چین آہنی دوست ، سٹرٹیجک شراکت دار اور بااعتماد ساتھی ہیں۔

پنجاب حکومت کا اس سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ

  فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، جن میں سٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع اور سلامتی، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی اور عوامی روابط شامل تھے، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں فریقین نے سٹریٹجک روابط مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، مشترکہ مفادات کے تحفظ، دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی کے فروغ، اور خطے و اس سے باہر امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

لاہور کا موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی قیمتیں دگنی ہوگئیں

 پاکستان اور چین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک چین تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی اہمیت ہے، اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کی نمایاں خصوصیت ہیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، ایکشن پلان (2025-2029) کے نفاذ، اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر صفِ اوّل پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 پاکستان نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی نئی دور کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہا اور 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی کامیاب تکمیل اور 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز پر چین کو مبارکباد دی۔

رجب بٹ کی سالگرہ میں اہلیہ اور بیٹے کی عدم موجودگی، کئی سوالات اٹھ گئے

  اس موقع پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے جامع اقدامات اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو سراہا، اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

 دونوں فریقین نے ہر شکل کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر اتفاق کیا اور سلامتی و انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید گہرا کرنے پر زور دیا تاکہ سی پیک محفوظ اور ہموار انداز میں آگے بڑھے، دونوں نے دہشت گردی پر دوہرے معیار کی مخالفت کی۔

 وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے:ایلون مسک   

 فریقین نے ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی بڑھانے اور سی پیک 2.

0 کی تعمیر پر اتفاق کیا، صنعت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ، گوادر بندرگاہ کی تعمیر و آپریشن، قراقرم ہائی وے کی روانی، اور پاکستان کی پائیدار ترقی کی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

 اعلامیہ کے مطابق خنجراب پاس کی سال بھر کھلی رہنے والی سہولت کو تجارت اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا بشرطیکہ وہ دونوں ممالک کے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق ہو، دونوں فریقین نے مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون بڑھانے، اور علاقائی و عالمی مالیاتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت پر اتفاق کیا، پاکستان نے چین کی مالی معاونت کو سراہا۔

 دونوں فریقین نے دوسری جنگِ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری، تاریخی حقائق مسخ کرنے کی کوششوں کی مخالفت، اور فاشزم و عسکریت پسندی کی واپسی کے خلاف موقف دہرایا۔

  پاکستان اور چین نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، پاکستان نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی، چین نے واضح کیا کہ یہ ایک تاریخی تنازع ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

 دونوں فریقین نے چین، افغانستان، پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مکالمے اور چین، بنگلہ دیش، پاکستان تعاون کے فریم ورک کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا، فریقین نے عالمی ترقی، عالمی سلامتی، عالمی تہذیب اور عالمی حکمرانی کے اقدامات کے تحت تعاون بڑھانے اور عالمی نظام کو زیادہ منصفانہ بنانے پر اتفاق کیا۔

 پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے حقِ ترقی کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا۔ اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق ہوا، چین نے 2026–2027 کے لیے ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

 فریقین نے افغان مسئلے پر قریبی رابطہ رکھنے، افغان حکومت کو جامع سیاسی فریم ورک اپنانے، اعتدال پسند پالیسیوں، ترقی پر توجہ اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی ترغیب دینے پر اتفاق کیا، افغانستان میں موجود تمام دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔

  پاکستان اور چین نے غزہ میں غیر مشروط، جامع اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا، مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان اور چین نے پاک چین آہنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں فریقین نے اگلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان اور چین نے دہشت گردی کے خلاف سٹریٹجک ڈائیلاگ اتفاق کیا گیا کا اعادہ کیا پر اتفاق کیا دونوں ممالک اقوام متحدہ پاکستان کی پاکستان نے پر زور دیا میں تعاون کو سراہا کے مطابق حمایت کا چین کی کے لیے

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل