عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی
ملاقات میں عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویزات بھی اسپیکر کے سامنے پیش کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی ملاقات۔ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویز پیش کیں۔@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.
— Media Talk (@mediatalk922) January 5, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہر کام قاعدے، قانون اور آئین کے مطابق ہوگا اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وہ اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق از سر نو طریقہ کار شروع کیا جائے گا اور قومی اسمبلی کے قواعد اس ضمن میں واضح ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے قواعد و ضوابط کی روشنی میں مناسب طریقہ کار اختیار کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر حل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تحریک انصاف چیف وہپ عامر ڈوگر سردار ایاز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف چیف وہپ عامر ڈوگر سردار ایاز اپوزیشن لیڈر کی تقرری اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق عامر ڈوگر
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔