کراچی:

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی میں فشنگ ٹیکنالوجی میوزیم کا افتتاح اور ماہی دوست ایپ کی سافٹ لانچنگ کردی۔

میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ میں "ماہی دوست ایپ" کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیربحری امور جنید انوار چوہدری، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد، ڈی جی میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ منصور علی وسان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

اسسٹنٹ ڈائیریکٹر میرین فشریز شفاعت حسین نے ایپ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ یورپ نے ایسی سی فوڈ پر پابندی لگائی ہے جوعالمی قوانین کی خلاف ورزی سے حاصل ہو، ماہی دوست ایپ پر مچھلیوں کی تعداد، مچھلیوں کی نسل اور کشتیوں سمیت تمام اہم ڈیٹا موجود ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ فشرمین اپنا، کشتی کی رجسٹریشن اور ڈیٹا کا اندراج ایپ پرکریگا، جی پی ایس کے ذریعے مچھلی پکڑنے کے مقام کا تعین با آسانی ہوسکے گا، کس جال سے مچھلی اور کتنی تعداد میں مچھلی پکڑی ہے سب معلومات ایپ پرموجود ہوگی، یہ ایپ یورپ اورامریکہ کی کمپلائیس  میں مددگارثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں منصوبے سی فوڈ برآمدات میں اہم کردار ادا کریں گے، ماہی دوست ایپ ماہی گیری میں ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنائے گی۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ 2025 میں سمندری مصنوعات کی برآمدات 235 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بلیو اکانومی پر فوکس کرنا وزیراعظم کا وژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ فشنگ ٹیکنالوجی میوزیم تحقیق، تعلیم اور پالیسی سازی کا قومی مرکز ہوگا اور بلیو اکانومی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جدید ٹیکنالوجی پائیدار ماہی گیری کے اہداف کے حصول میں مدد دے گی۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر رپورٹ شدہ ماہی گیری کے خلاف مؤثر نگرانی ممکن ہوگی، ماہی دوست ایپ عالمی ماہی گیری معیارات سے ہم آہنگ ہے، ڈیجیٹل نظام سے سمندری غذائی برآمدات میں اضافے کی توقع ہے، ماہی گیروں کو عالمی منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقدامات بلیو اکانومی پالیسی اور ایس ڈی جی 14 سے ہم آہنگ ہیں، جدید ٹیکنالوجی نہ اپنائی تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر ماہی گیری نے کہا کہ

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ