اینٹی کرپشن کے ستائےپرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کا 9 مئی کو مکمل ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
(ویب ڈیسک) اسکول ایسوسی ایشنز کے گرینڈ الائنس نے 9 جنوری کو سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کی مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت ریجنل ڈائریکٹرز کی جانب سے جمع کرائی گئی فری شپ فہرستوں کی تصدیق کیلئے اینٹی کرپشن کو ذمہ داری دی گئی، جس کے بعد اینٹی کرپشن ٹیموں نے براہِ راست اسکولوں میں جا کر معائنے شروع کر دیئے ہیں۔
وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں
گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے رہنماؤں کا کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش سنگین مسائل پر روشنی ڈالی اور اینٹی کرپشن کی جانب سے اسکولوں میں جاری تصدیقی کارروائیوں پر شدید خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا بنیادی پیمانہ تعلیم ہے، لیکن بدقسمتی سے سندھ میں لاکھوں بچے آج بھی اسکول سے باہر ہیں، ایسے میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے محدود وسائل کے باوجود کم فیسوں میں لاکھوں بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور سماجی ذمہ داری کے تحت فری شپ بھی دے رہے ہیں۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا
پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ معزز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے 8 دسمبر 2025 کے فیصلے کے تحت ریجنل ڈائریکٹرز کی جانب سے جمع کرائی گئی فری شپ فہرستوں کی تصدیق کے لیے اینٹی کرپشن کو ذمہ داری دی گئی، جسکے بعد اینٹی کرپشن ٹیموں نے براہِ راست اسکولوں میں جا کر معائنے شروع کر دیئے۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ عمل سندھ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2013 کے خلاف ہے کیونکہ اس قانون کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ہی واحد مجاز ریگولیٹری اتھارٹی ہے، لہٰذا کسی دوسرے ادارے کی اس نوعیت کی مداخلت غیر قانونی اور غیر ضروری ہے۔
گھوٹکی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ، 3 بچے جاں بحق ہوگئے
مقررین نے اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں خواتین اساتذہ اور کم عمر بچے موجود ہوتے ہیں اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی کارروائیاں خوف، ذہنی دباؤ اور اضطراب کا باعث بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح اہلکاروں کا اسکولوں میں مخصوص انداز میں داخل ہونا تعلیمی ماحول کیلئےہرگز موزوں نہیں جبکہ والدین کو بھی غیر ضروری سوال و جواب اور تفصیلات کے مطالبے کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے، حالانکہ والدین کی جانب سے مکمل ڈیٹا اور انڈرٹیکنگ اور اسکولوں کی جانب سے فہرستیں پہلے ہی متعلقہ اداروں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔
کراچی کو تباہی سے بچا لیا گیا، دھماکہ خیز مواد سے لدا ٹرک برآمد
پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے مزید کہا اس قسم کی کارروائیوں سے سندھ کے نامور تعلیمی اداروں، فلاحی تنظیموں اور دہائیوں سے خدمات انجام دینے والے پرائیویٹ اسکولز کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود تعلیم کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔مقررین نے واضح کیا کہ اگر کہیں انفرادی سطح پر کوئی خامی یا غلطی موجود ہے تو اسے پورے پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے خلاف استعمال کرنا ناانصافی ہے۔
جامعہ اشرفیہ کےسرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نمازِ جنازہ ادا
گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری کردار ادا کریں اور اینٹی کرپشن کو ہدایت دیں کہ وہ معزز عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے باوقار اور مؤثر طریقۂ کار اختیار کرے، جس میں تصدیقی عمل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے ذریعے مکمل کیا جائے اور اسکولوں میں براہِ راست جانے سے گریز کیا جائے۔
آخر میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے مقررین نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری تصدیقی عمل کو روکنے کے لیے معزز عدالت میں نئی درخواست دائر کی جائے گی، جبکہ 6 سے 8 جنوری تک سندھ کے تمام اضلاع میں والدین اور اسکول انتظامیہ کے مشترکہ احتجاجی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔8 جنوری کو سندھ بھر میں نجی تعلیمی ادارے یومِ سیاہ منائیں گے اور 9 جنوری کو سندھ بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز مکمل ہڑتال کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسکول ایسوسی ایشنز گرینڈ الائنس پرائیویٹ اسکولوں کالجوں مکمل ہڑتال اعلان گرینڈ الائنس گرینڈ الائنس مکمل ہڑتال اینٹی کرپشن اسکولوں میں کی جانب سے کے تحت
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :