اپنے خطاب میں عبدالمجید پڈر نے "اپنی پارٹی" کی پالیسیوں کو بیان کیا جبکہ ہلال احمد شاہ نے بتایا کہ ایک وقت تھا کہ ہماری پارٹی کو بی ٹیم کہہ کر بدنام کیا گیا لیکن اب سب کو معلوم ہے کہ بی ٹیم کون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" نے آج ٹاؤن ہال ترال میں یک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کی پُرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ کنونشن میں 300 سے زائد فعال کارکنوں نے شرکت کی، جو کہ علاقے میں پارٹی کی زمینی سطح پر بڑھتی ہوئی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔ "اپنی پارٹی" کے کئی سینیئر لیڈروں نے اس اجتماع سے خطاب کیا جن میں اشرف میر، عبدالمجید پڈر، ہلال شاہ اور ڈاکٹر ہربخش سنگھ شامل تھے۔ ان لیڈروں نے پارٹی کے وژن، عوامی فلاح و بہبود کے عزم اور نچلی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اپنے خطاب میں عبدالمجید پڈر نے اپنی پارٹی کی پالیسیوں کو بیان کیا جبکہ ہلال احمد شاہ نے بتایا کہ ایک وقت تھا کہ ہماری پارٹی کو بی ٹیم کہہ کر بدنام کیا گیا لیکن اب سب کو معلوم ہے کہ بی ٹیم کون ہے۔ اپنے صدارتی خطے میں محمد اشرف میر نے بتایا کہ ترال کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے اور جن لیڈروں کو یہاں کے لوگوں نے ووٹ دیکر اسمبلی پہنچا دیا وہ عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر پاتے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد اشرف میر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کی سرکار ہر محاز پر ناکام ہو رہی ہے اور جو وعدے عوام کے ساتھ انتخابات کے موقع پر کئے گئے تھے ان کے بارے میں عمر عبداللہ کی سرکار خاموش تماشائی بنی ہے۔ کنونشن کا اختتام پارٹی کارکنوں کی جانب سے اپنی پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے اور خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنے کے تجدید عہد کے ساتھ ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عبدالمجید پڈر نے بتایا کہ اپنی پارٹی بی ٹیم

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر