آئی پی ایس او ایس سروے: 86 فیصد پاکستانی 2026 کے بارے میں پرامید
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
عالمی مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے حالہ سروے پاکستان کے عوام کی بڑی اکثریت سال 2026 کے بارے میں پُرامید نظر آتی ہے تاہم سیاسی، سماجی اور ڈیجیٹل رویوں میں نمایاں تبدیلیوں کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم
سروے کے نتائج کے مطابق 86 فیصد پاکستانیوں نے سنہ 2026 کے حوالے سے مجموعی طور پر امید کا اظہار کیا ہے جبکہ 63 فیصد افراد کا خیال ہے کہ ملک میں سیاسی تسلسل برقرار رہے گا۔
سوشل میڈیا اور سماجی روابطسروے میں ڈیجیٹل رجحانات سے متعلق دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
84 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ سال 2026 میں بالمشافہ ملاقاتوں کے بجائے آن لائن سماجی روابط کو ترجیح دیں گے تاہم اس کے برعکس 49 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کے استعمال میں کمی لانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
خواتین کی قیادت میں اضافہسروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں کو توقع ہے کہ سنہ 2026 میں ملک میں خواتین کی قیادت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا جو سماجی رویوں میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
اہداف اور قراردادیںاعداد و شمار کے مطابق 75 فیصد پاکستانیوں نے سال 2026 کے لیے نئے اہداف اور قراردادیں ترتیب دی ہیں، جبکہ گزشتہ سال 2025 کے لیے یہ شرح 50 فیصد تھی۔
مزید پڑھیے: 2035 تک معاشی ترقی 6فیصد، برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، احسن اقبال
سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ گزشتہ سال قراردادیں بنانے والوں میں سے 60 فیصد افراد اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
سنہ 2026 کے لیے سب سے زیادہ ترجیح دیے جانے والے اہداف میں
کیریئر (43 فیصد) اور مالی مقاصد (34 فیصد) سرفہرست ہیں۔
کرکٹ اور سیاست پر رائےسروے کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ سال 2026 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
دوسری جانب 58 فیصد افراد کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سنہ 2026 میں بھی جیل میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں: معاشی ترقی کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ماہرین کے مطابق یہ سروے پاکستانی معاشرے میں امید، حقیقت پسندی اور بدلتے ہوئے سماجی و سیاسی رجحانات کی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایس او ایس سروے پاکستان پاکستان کی معاشی ترقی پاکستان میں خوشحالی پاکستانی پرامید.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی پی ایس او ایس سروے پاکستان پاکستان کی معاشی ترقی پاکستان میں خوشحالی پاکستانی پرامید فیصد پاکستانیوں فیصد افراد کے مطابق سال 2026 کے لیے
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن