اسلام آباد میں پولیس سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اسلام آباد پولیس کے علاقے نوری محلہ میں مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران زخمی ہو گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ نوری محلہ میں قانون کے مطابق پُرامن سروے میں مصروف تھی۔
اسی دوران مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران زخمی ہو گئے۔
تمام زخمی افسران کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔