پی ٹی آئی کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
لاہور:
تحریک انصاف نے پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات وقاص اکرم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی انتخاب بھی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے اسی لیے اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پی پی 167 ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پی پی 167 ضمنی انتخاب میں ملک محمد شفیع کھوکھر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، مذکورہ نشست ان کے بیٹے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔