سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو مسترد کرتے ہیں: ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو مسترد کرتے ہیں: ایرانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر عوام اور ملک کے چوکس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، ایران کے سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک مسترد کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے دانشمند، دلیر اور ثابت قدم رہبر ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر عوام اور ملک کے چوکس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بددیانتی عام ہو چکی ہے۔ ایرانی سفیر نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی رائفل تھامے تصویر بھی جاری کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشک کی بنیاد پرکسی کو بھی 10 دن تک قید رکھا جاسکتا ہے، افغان طالبان سربراہ کا نیا حکم شک کی بنیاد پرکسی کو بھی 10 دن تک قید رکھا جاسکتا ہے، افغان طالبان سربراہ کا نیا حکم شہباز شریف کا بنگلا دیش ہائی کمیشن کا دورہ، بیگم خالد ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت پارلیمانی ڈپلومیسی:پاکستان کا اعلی سطح وفد امریکہ جائے گا،سیدال خان ناصر پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، حقوق سے آگاہی ترجیح ہے: سید مصطفی ربانی پنجاب حکومت کا نفرت پھیلانے والوں کیلئے حکومتی مراعات پر مکمل پابندی کا فیصلہ بدترین حالات: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو جانے کا پلان تیار کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ایرانی سفیر سپریم لیڈر ایران کے کے سپریم
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔