سید علی خامنہ ای بارے جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں، ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
(انور عباس) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے،دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک ایران کے سپریم لیڈر کے بارے میں جھوٹی، من گھڑت خبریں اور بے بنیاد دعوے پھیلا رہا ہے،میں ان جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو پوری قوت اور دو ٹوک انداز میں مسترد کرتا ہوں۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی میڈیا پر ایرانی سپریم راہنماء سید علی خامنہ ای کے حوالے سے اسرائیلی پراپیگنڈا خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک ایران کے سپریم لیڈر کے بارے میں جھوٹی، من گھڑت خبریں اور بے بنیاد دعوے پھیلا رہا ہے،میں ان جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو پوری قوت اور دو ٹوک انداز میں مسترد کرتا ہوں، میں زور دیتا ہوں کہ ایسی غلط معلوماتی مہمات دشمن کی مایوسی کی علامت ہیں، یہ مہمات دشمن کی ان ناکامیوں کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہیں جنہیں وہ ایران کے بہادر فوجیوں اور کمانڈروں کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران میدانِ جنگ میں حاصل نہ کر سکا، ایرانی فوجیوں اور کمانڈروں نے اپنے محبوب وطن کی مقدس سرزمین پر بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا،ایرانی فوجیوں اور کمانڈروں نے عزت و وقار کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا، انہوں نے۔عزم و حوصلے کے ساتھ اپنے ملک کا دفاع کیا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ایرانی فوجیوں اور کمانڈروں نے ایران کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم قربانیاں دینے والے شہداء اپنے وطن کی مٹی میں ہی آسودۂ خاک ہوئے، ایران کے دانشمند، دلیر اور ثابت قدم رہبر ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، وہ عوام اور ملک کے چوکس سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہےکہ میں اسی تناظر میں، پاکستانی میڈیا اداروں اور صحافیوں سے پُر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ معتبر اور تصدیق شدہ ذرائع پر انحصار کریں،موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بددیانتی عام ہو چکی ہے، لہذا اس دور میں معلومات کی تصدیق میں انتہائی احتیاط برتی جائے۔ایسی پیشہ ورانہ ذمہ داری پاکستانی صحافت اور میڈیا کے وقار، اعتماد اور ممتاز مقام کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایرانی سفیر نے ایرانی سپریم راہنماء سید علی خامنہ ای کی رائفل تھامے تصویر بھی جاری کر دی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم پاکستانی میڈیا سید علی خامنہ نوٹس پاکستانی میڈیا سید علی خامنہ فوجیوں اور کمانڈروں ایرانی سفیر ایران کے
پڑھیں:
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :