اپنے خصوصی پیغام میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی سطح پر ومؤثر سفارتی کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ و او آئی سی پر دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط اور مظالم سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے یومِ حقِ خود ارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ حقیقت قائداعظم محمد علی جناح نے واضح الفاظ میں بیان کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل آج بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل ناانصافیوں، جبر اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، بھارتی پارلیمنٹ نے اپنے ہی آئین کو پامال کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جو 1947ء سے کشمیری عوام کو حاصل خودمختاری پر کھلا حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی افسوسناک اور ناقابلِ فہم ہے، اقوام متحدہ کی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی قراردادوں اور چارٹر پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا مسلمہ حقِ خود ارادیت دلائے۔ سردار رحیم نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن ضرور آئے گا جب آزادی کا سورج مقبوضہ کشمیر میں طلوع ہوگا اور بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی سطح پر ومؤثر سفارتی کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ و او آئی سی پر دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط اور مظالم سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کشمیری عوام نے کہا کہ کہ کشمیر کے لیے

پڑھیں:

باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مالی مشکلات یا کسی نجی معاہدے کی بنیاد پر باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا اور یہ ذمہ داری اسلامی تعلیمات کے مطابق مستقل اور قابل نفاذ فریضہ ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے باپ اختر حسین اعوان کی درخواست خارج کر دی اور فیملی کورٹ و اپیلٹ کورٹ کے فیصلے برقرار رکھے۔

عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ بچے کا نان و نفقہ صرف قانونی نہیں بلکہ اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔ غیر ادا شدہ نان و نفقہ باپ پر قرض تصور ہوگا جو وقت گزرنے سے ختم نہیں ہو سکتا۔فیصلے میں سور البقرہ، سور الطلاق اور متعدد احادیث نبوی کے حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ معاہدے یا رضامندی کے ذریعے نابالغ بچے کے حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے، خصوصا جب بچہ معذوری کی حالت میں ہو۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ 2005 میں فریقین کے درمیان ہونے والے رضامندی نامے کے تحت تاحیات خرچہ طے ہو چکا تھا اور ماضی کے نان و نفقہ کی وصولی قانونا چھ سال سے زائد مدت کے لیے نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے ماضی کے نان و نفقہ سے متعلق اسلامی اصولوں کی روشنی میں نئی قانون سازی کی سفارش کرتے ہوئے فیصلے کی نقل لا اینڈ جسٹس کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کو ارسال کرنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت