کراچی: اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کراچی کے سول اسپتال کے چلڈرن وارڈ سے 3 ماہ کا بچہ اغوا ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
مبینہ اغوا کار خاتون اور اس کا ساتھی بچے کی والدہ کو اس کا علاج کروانے کا جھانسہ دے کر سول اسپتال لائے اور چلڈرن وارڈ سے بچے کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر کو رابعہ خاتون اپنے تین ماہ کے جڑواں بچوں، آزان اور محمد کو علاج کی غرض سے اسپتال لے کر جا رہی تھیں۔ دورانِ سفر میرا ناکہ کے مقام پر بچوں کو بھوک لگ گئی، جس پر رابعہ وہیں رک گئیں اور بچوں کو فیڈر کے ذریعے دودھ پلانے لگیں۔ اسی دوران ایک نامعلوم خاتون وہاں پہنچی، جس نے بچوں کے علاج کی مکمل ذمہ داری لینے کی یقین دہانی کروائی اور اگلے روز دوبارہ ملاقات کا وعدہ کیا۔
اسپتال پہنچنے پر آزان اور محمد کو بچوں کے وارڈ میں داخل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کو گھر منتقل کر کے وہیں علاج جاری رکھا جائے۔
پولیس کی جانب سے اغوا کے معاملے کی تفتیش جاری ہے لیکن تاحال کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی، جبکہ متاثرہ خاندان انصاف اور بچوں کی بازیابی کے لیے حکام کی طرف دیکھ رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔