پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ریحاب شیخ نے عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے لندن اسکول آف اکنامکس کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی طالبہ نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے اپنی غلطی کے باعث مجھے کم نمبرز دیے گئے جس کے باعث کیمبرج یونیورسٹی میں ایم فل میں داخلہ نہ مل سکا۔

ریحاب شیخ نے بتایا کہ 2023 میں تعلیمی بائیکاٹ کے باعث ان کے مقالے (تھیسس) کا جائزہ صرف ایک ہی ریویور نے لیا جس نے انھیں 57 نمبر دیے۔

ان کے بقول بعد ازاں نظرثانی (ریویو) کے عمل میں یہ نمبر بڑھا کر 72 کر دیے گئے تاہم اس تاخیر اور ابتدائی غلط گریڈنگ کے باعث وہ مقررہ وقت میں کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ حاصل نہ کرسکیں۔

ریحاب شیخ نے کہا کہ مقدمہ دائر کرنے کا مقصد صرف مالی ہرجانہ حاصل کرنا نہیں بلکہ یونیورسٹی سے غلطی کا باضابطہ اعتراف کروانا بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی معیار کے ادارے سے ایسی غفلت ناقابلِ قبول ہے خاص طور پر جب اس کے اثرات طالب علم کے کیریئر پر براہِ راست مرتب ہوں۔

تعلیمی ماہرین کے بقول برطانیہ میں یونیورسٹیوں کے خلاف گریڈنگ اور تشخیصی عمل پر قانونی چارہ جوئی کم ہی دیکھنے میں آتی ہے تاہم حالیہ برسوں میں طلبہ کی جانب سے شفافیت اور جوابدہی کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ریحاب شیخ اس وقت برطانوی حکومت کی ایک منسٹری میں اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہیں، اور ان کا کیس اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تشخیصی نظام اور احتساب کے حوالے سے ایک اہم مثال بن سکتا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس مقدمے پر کوئی تفصیلی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ