Jasarat News:
2026-07-24@15:08:22 GMT

گلشن معمار میں بند گھرسے ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے ۔ ناظم آباد سیف اللہ ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے معصوم بچی زخمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود غنی آباد عبدالکریم شاہ دربار خیبر ہوٹل کے قریب ایک بند گھر سے ہاتھ پاوں بندھی 48سالہ عمران ولد اسماعیل کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتول کو ہاتھ پاون باندھ کر بری طرح تشدد کیا گیا بعد ازاں پھندا لگا کر قتل کر دیا ۔ مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ منگھوپیر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور ننھی جان ضائع ہوگئی، حادثے میں 5 سالہ بچہ عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ شاہراہ فیصل ائیر پورٹ روڈپر موٹر سائیکل پر سوارخاتون ائیرپورٹ سگنل کے قریب آنے والے کھڈے کے باعث چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے نیچے گرگئی۔ اس ہی دوران عقب سے آنے والی گاڑی خاتون سے ٹکرائی جسکے باعث خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایل نذد دھوبی محلہ کے قریب گھر میں 35سالہ محمد شہزاد ولد عبدالکریم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا۔ قائد آباد کے علاقے مرغی خانہ گلستان کالونی کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں اکر 35سالہ شخص جاںبحق ہوگیا ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار