بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 12 کارکنان عدم شواہد پر بری
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260106-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما و کارکنوں کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عدم شواہد پر 12 ملزمان کو بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کیخلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ پراسیکیوشن بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما سمیت 12 کارکنان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکا م رہا۔ عدالت نے عدم ثبوت و شواہد کی بناء پر ملزمان کو بری کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔