وزیراعظم آزاد کشمیر نےعوامی ایکشن کمیٹی کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، تاہم حکومت احتجاج کو غلط بھی قرار نہیں دیتی اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر یقین رکھتی ہے، ریاست کو آگے لے کر جانا ہے تو مل بیٹھ کر بات کرنا ہو گی،عوامی ایکشن کمیٹی آئے ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ان کے مطالبات پر کسی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی۔ معاہدے کے تحت بعض نکات پر نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں جبکہ باقی امور پر عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودہ جذباتی کیفیت ان کے لیے حیران کن ہے، کیونکہ ریاست کو آگے لے کر جانے کے لیے سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری وفاقی حکومت آزاد کشمیر سے متعلق ہر معاملے کا نوٹس لے رہی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ معاہدے میں قائمہ کمیٹیوں کا ذکر شامل نہیں تھا، کیونکہ قائمہ کمیٹیاں اسمبلی بناتی ہے۔ ان کے مطابق اس مرحلے پر احتجاج کی کوئی ضرورت نہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ احتجاج کو روک بھی سکتی ہے، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی آگے بڑھے اور حکومت کا حصہ بنے۔ ریاست انہیں آنر شپ دینے اور ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں احتجاج کو روکنے کی کوششوں سے دونوں جانب نقصان ہوا، جو کسی کے مفاد میں نہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ بروقت انتخابات کرائے جائیں اور اس حوالے سے کسی لمحے کی تاخیر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ماحول میں لوگ سڑکوں پر نکلنے کو ترجیح نہیں دیں گے، جبکہ امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری جلد مکمل ہو جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل عوامی ایکشن کمیٹی کہا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.