بلدیاتی کالے قانون کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو موجودہ بلدیاتی کالا قانون انہیں کسی صورت قبول نہیں۔ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر فوری طور پر کروائے جائیں تاکہ عوام کی حقیقی نمائندگی سامنے آ سکے اور نچلی سطح پر جمہوریت مضبوط ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جاری تحریک کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو کمزور کرکے بیوروکریسی کو مضبوط کیا ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ بلدیاتی اداروں کا مقصد عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ہوتا ہے، لیکن اختیارات منتخب نمائندوں کے بجائے سرکاری افسران کے ہاتھ میں دے کر عوام کے حقِ حکمرانی پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی بیوروکریسی کی بالادستی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے مطالبہ کیا کہ بڑے شہروں میں مضبوط اور بااختیار میٹروپولیٹن حکومتیں قائم کی جائیں تاکہ شہری مسائل جیسے پانی، ٹرانسپورٹ، صفائی اور صحت کے شعبوں میں فوری اور مؤثر فیصلے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چیئرمین کو براہ راست عوامی ووٹ سے منتخب کیا جائے تاکہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے سامنے جواب دہ ہوں اور مقامی سطح پر شفافیت کو فروغ ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر بااختیار حکومتوں کا نظام ترتیب دیا جانا ناگزیر ہے، جس میں مالی اور انتظامی اختیارات منتخب نمائندوں کو حاصل ہوں۔ بیوروکریسی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کام کرے، نہ کہ ان پر مسلط ہو۔ یہی جمہوریت کا تقاضا اور آئین کی روح ہے۔محمد جاوید قصوری نے زور دیا کہ ہر سطح پر عوام کے حقِ حکمرانی کو تسلیم کیا جائے اور انہیں اپنے نمائندے خود منتخب کرنے کا مکمل اختیار دیا جائے۔ جماعت اسلامی ایک ایسا مضبوط، شفاف اور عوام دوست بلدیاتی نظام چاہتی ہے جو کرپشن سے پاک ہو، عوام کے مسائل حل کرے اور حقیقی جمہوریت کی بنیاد بنے۔ پنجاب کے عوام اب مزید تجربات نہیں، بلکہ بااختیار مقامی حکومتوں کا عملی نفاذ چاہتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جاوید قصوری عوام کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔