ٹیکس آفس پشاور نے ضلع صوابی کے علاقے انبار میں کارروائی کے دوران لاکھوں کلو تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران جی ایل ٹی یونٹ مکمل طور پر فعال حالت میں پایا گیا جہاں سے لاکھوں کلوگرام تمباکو کا بھاری ذخیرہ برآمد کر کے اسے قبضے میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ برآمد شدہ تمباکو میں 5 لاکھ 14 ہزار 596 کلو ہینڈ اسٹیمڈ لیمینا، 35 ہزار 280 کلو تمباکو اسٹیم اور 74 ہزار 800 کلو گرین لیف شامل ہے۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ تمباکو ایک نجی ٹوبیکو کمپنی کے نام پر موجود تھا اور یونٹ کے مالک کی شناخت ربنواز کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر گودام اور تمام مشینری کو سیل کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے جب کہ غیر قانونی تمباکو مینوفیکچرنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی خصوصی عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کے تحت عمل میں لائی گئی، اس کیس میں مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے