فیض حمید کے بھائی کیخلاف غیر قانونی طور پر سرکاری زمین منتقلی کا مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی کرپشن سیل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید اور اسلام آباد کے سابق ریونیو آفیسر عبدالظہور سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی طور پر قیمتی سرکاری زمین منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی ملازم حسین آف پنڈ پڑیاں کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں نجف حمید، سابق ریونیو افسر اسلام آباد عبدالظہور اور سہولت کار خالد منیر کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق ملزموں نے ملی بھگت کے ذریعے ایک کنال قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر خالد منیر کے نام منتقل کی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تمام پہلوو ں کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔