مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) احتساب عدالت لاہور نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں اشتہاری ملزم مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت میں نئے ملزم سلمان احمد سے متعلق نیب نے سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرا دیا ہے جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو سپلیمنٹری ریفرنس کی نقول فراہم کر دی۔
عدالت نے مونس الہٰی کو اثاثے ضبط کرنے کے خلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔
مونس الہٰی کی والدہ قیصرہ الہٰی نے اثاثوں کیخلاف کارروائی کو چیلنج کیا ہے، قیصرہ الہٰی کو مونس الہٰی نے اپنا مختار عام مقرر کر رکھا ہے، عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ نیب نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت غیر محفوظ، بنگلہ دیش ورلڈکپ کیلئے ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا وزیراعظم کی زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ پاکستان۔امریکہ پارلیمانی تعلقات میں نیا ادارہ جاتی باب کھل گیا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور انکی اہلیہ پر فرد جرم عائد حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: درخواست پر نیب سے جواب طلب مونس الہ ی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔