اسلام آباد ہائیکورٹ: ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 ءکی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 ءکی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اور ججز کے منظور کردہ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 202 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نئے رولز کی منظوری دی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 18 فروری 2025 ءکو پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز گزٹ آف پاکستان میں شائع کئے گئے، یہ رولز 4 فروری 2025 ءسے لاگو ہوں گے۔دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ رولز 2025 ءکی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، تقرری اور ملازمت کے قواعد و ضوابط کے رولز کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن 10 اپریل کو جاری ہوا تھا۔رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اور ججز کے منظور کردہ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نئے رولز کی منظوری دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن جاری منظوری کا کے تحت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔