پی پی 167 کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرینگے: پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے پی پی 167 لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی انتخاب بھی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے۔اسی لیے اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی پی پی 167 ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی پی 167
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی