Jasarat News:
2026-07-24@01:29:52 GMT

ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں سردی میں مزید اضافہ متوقع

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں سردی میں مزید اضافہ متوقع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ جمعرات سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت کے 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کو شہر میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے باعث رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں چلا جانے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ دس روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 یا 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، جبکہ اس سسٹم کے سندھ پر اثرات کے حوالے سے پیش گوئی بعد میں کی جائے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف