data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدید لہر بدستور جاری ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب جبکہ بعض مقامات پر اس سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ژوب میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور چمن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری