شراب، اسلحہ کیس میں گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کو عدم پیشی پر عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے لیے اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو ہوئی۔ علی امین گنڈا پور پیش نہ ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے، کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہو گی۔ واضح رہے کہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔ دریں اثناءجوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کیس کی سماعت کی اور دو مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔