لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاو ن کے علاقے میں نجی یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی کی 21 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش میں تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جسے انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فاطمہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، دونوں پاو ں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہے۔ یاد رہے مذکورہ نجی یونیورسٹی میں ایک ماہ کے دوران خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تعلیمی ادارے کی انتظامےہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں یونیورسٹی کا کوئی عمل دخل نہیں۔ فاطمہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میں فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے اور بہترین سٹوڈنٹ ہے جبکہ خود کشی کی کوشش اسکا ذاتی فعل یا ذہنی پریشانیوں کے سبب ہو سکتی ہے۔ رجسٹرار علی اسلم نے پریس بریفنگ میں کہا یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبرز اور سٹوڈنٹس اس ناخوشگوار واقعہ پر غمزدہ ہیں۔ تاہم طالبہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے بتایا یونیورسٹی نے 7رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی ہے جس کی حتمی سفارشات چند روز میں پبلک کر دی جائیں گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا