عمران خان سے پھر کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا کارکنان کے ساتھ دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم ابھی تک ان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس کے خلاف علیمہ خان اور دیگر نے جیل کے قریب دھرنا دے دیا ہے۔
چیئرمین عمران خان کی بہنوں اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود۔#ReleaseImranKhan pic.
— Syed Fakhar Jehan (@fakharebuner) January 6, 2026
اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر علیمہ خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان کا دھرنا جاری ہے، جہاں ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی موجود ہیں۔ دھرنے میں کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے جبکہ متعدد پارٹی رہنما بھی احتجاج میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ آج عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جس کے باعث پی ٹی آئی کارکنان گورکھپور ناکا پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پانچ مقامات پر ناکے لگا کر سڑکیں بند کردی گئیں۔
اسی دوران فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان نے قرآن خوانی کی۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے دھرنے کی جگہ پر پانی کا ٹینکر لا کر پانی چھوڑ دیا گیا، جس سے علاقہ زیرِ آب آ گیا اور مظاہرین کو مجبوراً جگہ تبدیل کرنا پڑی، بعد ازاں پولیس نے ٹینکر وہاں سے ہٹا لیا۔
بعد میں عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
دھرنے میں سلمان اکرم راجا، عون عباس بپی، شاندانہ گلزار، نعیم پنجوتھا، مینا خان آفریدی اور شوکت بسرا سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجازت نہ ملی اڈیالہ جیل دھرنا علیمہ خان عمران خان ملاقات وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجازت نہ ملی اڈیالہ جیل علیمہ خان ملاقات وی نیوز اڈیالہ جیل علیمہ خان پی ٹی آئی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔