گلبائی چوک پھاٹک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
کراچی:
گلبائی چوک پھاٹک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کےعلاقے گلبائی چوک پھاٹک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ درشن کے نام سے کی گئی، پولیس نے متوفی نوجوان کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب پیر کو منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکرسے بچے 7 سالہ بچے عارف کی ہلاکت کا مقدمہ متوفی کے والد غلام عباس کی مدعیت میں قتل خطا کی دفعہ کے تحت مقدمہ منگھوپیرتھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں واٹر ٹینکر کے ڈرائیور وزیر محمد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔