پشاور پی کے 79 ضمنی انتخاب: تیمور جھگڑا کا دھاندلی کا الزام مسترد، ن لیگ کی کامیابی درست قرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
پشاور:
الیکشن ٹریبونل نے پی کے 79 پشاور کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کرتے ہوئے نون لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا نے نون لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے لیے انتخابی عذرداری دائر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ نون لیگ کے جلال خان دھاندلی سے کامیاب ہوئے، فارم 45 کے تحت تیمور سلیم جھگڑا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے مگر جلال خان کو فارم 47 کے تحت کامیاب قرار دے دیا گیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو بھی درخواست دی جو مسترد کردی گئی، اس وجہ سے وہ انتخابی عذرداری الیکشن ٹریبونل کے سامنے لے آئے۔
وکیل نون لیگ نے عدالت میں دلائل دیے کہ درخواست گزار نے بہت سے اہم قانونی نکات کو نظرانداز کیا ہے، الیکشن پٹیشن میں متعدد غلطیاں کی گئیں ہیں، درخواست گزار نے درخواست میں والد کا نام ہی غلط لکھا ہے، الیکشن رولز کے مطابق انتخابی عذرداری میں تمام حقائق فائل پر درست لانا ہوں گے، والد کے غلط نام کے ساتھ درخواست دی گئی اور دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے اس لیے تکنیکی بنیادوں پر اس انتخابی عذرداری پر کارروائی جاری نہیں رکھی جاسکتی۔
عدالت نے تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی اور جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا اور اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا کے امیدوار کی کامیابی جلال خان نون لیگ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔