پاکستان کے بیرونی قرضوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مقامی قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر ملک پر قرضوں کا دباؤ 80 ہزار 681 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی مقامی قرضے ایک سال میں 12.7 فیصد اضافے سے 48 ہزار 584 ارب روپے سے بڑھ کر 54 ہزار 619 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ ایک ماہ کے دوران مقامی قرضوں میں 1.

2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 53 ہزار 966 ارب روپے سے بڑھ کر نومبر 25 میں 54 ہزار 619 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت

بیرونی قرضوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضے سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافے سے 21 ہزار 780 ارب روپے سے بڑھ کر نومبر 25 میں 22 ہزار 925 ارب روپے ہو گئے۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر بیرونی قرضوں میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 23 ہزار ارب روپے سے کم ہو کر 22 ہزار 925 ارب روپے رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 10.2 فیصد اضافے سے 70 ہزار 365 ارب روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی قرضوں میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 76 ہزار 970 ارب روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی جانب سے دگنے قرضے لیے جانے کا معاملہ، وزارت خزانہ نے تمام خبروں کی تردید کردی

کراچی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومتی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا حجم 1 ہزار 474 ارب روپے ہے جبکہ حکومتی قرضوں کے علاوہ سرکاری ضمانتوں کی رقم 1 ہزار 664 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اس طرح پاکستان کے قرضے، سود کی ادائیگیاں اور سرکاری ضمانتوں کا مجموعی حجم 80 ہزار 681 ارب روپے ہو گیا ہے، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے قرضوں کے دباؤ کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان بیرونی قرضے سود ملکی قرضے

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملکی قرضے ارب روپے سے بڑھ کر ارب روپے ہو اسٹیٹ بینک پاکستان کے تک پہنچ گیا ہے

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ