انڈر 19 سہ ملکی سیریز فائنل، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 158 رنز تک محدود کر دیا۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے اس فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا، جو ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوا۔
Umar Zaib Afridi rattles the Zimbabwe U19 top order in the tri-series final????
The right-arm pacer from Swabi idolises Pat Cummins and has shown the ability to swing the ball both ways.
— Pavilion Post (@CricinsightsX) January 6, 2026
پاکستانی بولر عمر زیب نے ابتدائی اوورز میں ہی زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو آؤٹ کرکے میچ پر گرفت مضبوط کر لی، محض 15 رنز کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔
بعد ازاں مائیکل بلگناٹ نے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹٹنڈا چیموگورو 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جن کی بدولت زمبابوے کی ٹیم 158 رنز کا مجموعہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبدالسبحان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
زمبابوے کو آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان کو فائنل جیتنے کے لیے 159 رنز کا ہدف ملا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انڈر 19 پاکستان زمبابوے سہ ملکی سیریز فائنل میچ وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان زمبابوے سہ ملکی سیریز فائنل میچ وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔