data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کی طرف سے ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی کی اپنے رفقاء سمیت مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان میں شمولیت پر صوبائی مرکز قیوم آباد کراچی میں پروقار استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر استاذ العلما مولانا مفتی محمد یوسف قصوری امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی بنیاد تقویٰ اور للہیت پر رکھی گئی تھی ۔ مولانا محمد ابراہیم طارق ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لینا چاہیے کہ ہماری زندگی میں اسلام کس قدر غالب ہے اور ہمیں اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہیے ہمارا ظاہر اور باطن شریعت مطہرہ کے مطابق ہونا چاہیے ۔ مفتی محمد رفیق سلفی سینیر نائب ناظم مرکزیہ سندھ، ممتاز اسکالر مفتی منور ذکی، حافظ محمد اسحاق نذیر، حافظ عبدالوہاب سیٹھار نے بھی خطاب کیا جبکہ نقابت کی ذمہ داری مولانا عبدالرحمن ثاقب قائم مقام ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی نے ادا کی۔ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی زندگیوں کو اسلام کے غلبہ کے لیے وقف کر رکھا ہے اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا پلیٹ فارم اس کے لیے سب سے زیادہ بہتر ہے جہاں زندگی کے تمام شعبوں میں کام کیا جارہا ہے اور یہاں پر آ کر راحت اور دلی سکون محسوس کرتا ہوں اور میرا اور میرے رفقاکرام کا عزم ہے کہ اعلائے کلمہ اللہ کے لیے زندگیوں کو صرف کریں گے اور امیر محترم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی قیادت میں کام کریں گے۔مولانا محمد افضل سردار امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ساتھ ہماری زندگی گذری ہے اور باقی ماندہ زندگی بھی اسی جماعت کے ساتھ گزارے گی کیونکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا نصب العین اللہ تعالیٰ کی توحید کی حاکمیت اور خاتم النبیین رحمت للعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے محبت اور احیا ہے اور یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع